مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے علاقائی اور عالمی امور پر ملاقات اور گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف کل آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچے جہاں وہ ایران، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے علاقائی اور عالمی امور پر ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1877468
آپ کا تبصرہ